کھیل و ثقافت

تیسرے ٹی ٹوئنٹی میں زمبابوے نے پاکستان کو شکست دیدی

گرین شرٹس نے ٹی ٹوئنٹی سیریز 1-2 سے اپنے نام کرلی

بلاوائیو: آخری ٹی ٹوئنٹی میچ میں زمبابوے نے پاکستان کو 2 وکٹوں سے شکست دے دی

پاکستان ٹیم نے مقررہ 20 اوورز میں 7 وکٹوں کے نقصان پر 132 رنز بنائے۔ کپتان سلمان آغا 32، طیب طاہر 21 ، قاسم اکرم 20 رنز بناکر نمایاں رہے۔

اس کےعلاوہ عثمان خان 5 ، صاحبزادہ فرحان 4 ، عمیر بن یوسف صفر پر آؤٹ ہوئے جبکہ عباس آفریدی نے 15 رنز بنائے۔عرفات منہاس 22 اور جہانداد خان 6 رنز کے ساتھ ناقابل شکست رہے۔

زمبابوے کے موزا ربانی نے 2 کھلاڑیوں کو آؤٹ کیا۔

میزبان  زمبابوے نے پاکستان کا 133 رنز کا ہدف  آخری اوور میں 8 وکٹوں کے نقصان پر حاصل کیا۔

آخری ٹی ٹوئنٹی میں زمبابوے کی جیت کے بعد پاکستان نے میزبان ٹیم کے خلاف 1-2 سے سیریز اپنے نام کی۔

Tags

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button
Close