مجھے ڈی چوک میں اکیلا چھوڑ دیا گیا تھا ، میں بھاگنے والی عورت نہیں ہوں : بشریٰ بی بی
تمام سرکردہ رہنما فرار ہوگئے ، وہاں سے نہ جانے پر میری گاڑی پر فائرنگ کی گئی
چار سدہ : ڈی چوک احتجاج کے بعد بشریٰ بی بی کا موقف سامنے آیا جس کے مطابق وہ پارٹی قائدین سے سخت ناراض ہیں
بانی پی ٹی آئی عمران خان کی اہلیہ بشریٰ بی بی نے چار سدہ میں کارکنوں میں چیک کی تقسیم کیے۔
بشریٰ بی بی اسلام آباد دھرنے میں جاں بحق ہونے والے تاج الدین کے گھر گئیں جہاں انہوں نے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ شہادتوں کی وجہ سے بہت تکلیف میں تھی۔
بشریٰ بی بی نے کہا کہ سمجھ نہیں آ رہا تھا کہ لوگ جھوٹ کیوں بول رہے تھے، ڈی چوک پر رات ساڑھے 12 بجے میں اپنی گاڑی میں اکیلی تھی، کسی کو نہیں پتہ تھا کہ میری گاڑی کون سی ہے، وہ ڈی چوک زبردستی خالی کرا رہے تھے۔
بشریٰ بی بی نے کہا ہے کہ مجھے ڈی چوک پر کارکنوں کے ساتھ اکیلا چھوڑ کر تمام سرکردہ رہنما فرار ہوگئے ان کے خلاف کارروائی ہوگی، میں بھاگنے والی نہیں تھی میری گاڑی پر سیدھی فائرنگ کی گئی۔
بشریٰ بی بی پارٹی قائدین سے سخت ناراض ہیں جو ان پر 24 نومبر کے احتجاج سے کارکنوں کو چھوڑ کر بھاگنے کا الزام لگا رہے ہیں اور انہوں ںے اس حوالے سے میڈیا پر بیانات دیے ہیں۔
میں بھاگنے والی عورت نہیں ہوں، خان کے لیے نکلنے والوں کو کھبی اکیلا نہیں چھوڑ سکتی تھی، کسی کو نہیں پتا تھا کہ میری گاڑی کون سی ہے؟ ڈ ی چوک پر رات ساڑھے بارہ بجے میں اپنی گاڑی میں اکیلی تھی وہ لوگ ڈی چوک زبردستی خالی کر رہے تھے، میں وہاں سے نہیں ہٹی تھی کیونکہ خان نے ہٹنے کا نہیں کہا تھا میں نے سب کو کہا تھاکہ مجھے اکیلا نہیں چھوڑنا لیکن میں وہا ں اکیلی تھی اور سب نے مجھے چھوڑ دیا تھا۔
بشریٰ بی بی نے کہا کہ وہاں بہت سے لوگ اس بات کے گواہ ہیں، جو لوگ روڈ خالی کر رہے تھے وہ بھی گواہ ہیں، جب میں وہاں سے نہیں جا رہی تھی تو میری گاڑی پر سیدھی فائرنگ کی گئی۔
بشریٰ بی بی نے کہا ہے کہ پارٹی کے تمام سرکردہ رہنما ڈی چوک اسلام آباد سے غائب تھے اور انہیں کارکنوں کے ساتھ اکیلا چھوڑا گیا اور اب وہ میڈیا پر بیانات بھی دے رہے ہیں، میں ایسے پارٹی رہنماؤں کے خلاف سخت کارروائی کے حق میں ہوں اور وقت آنے پر ایسے تمام رہنماؤں کے خلاف کارروائی بھی کی جائے گی، اس حوالے سے رپورٹ بانی چئیرمین کو پیش کرکے اس سے منظوری لی جائے گی۔
بشریٰ بی بی نے کہا ہے کہ پٹھانوں نے ہمیشہ غیرت مندی کا ثبوت دیا ہے خان نے کہا تھا شہداء کے گھرجانا ہے، پارٹی کارکن خان کے نام پر شہید ہوئے ہیں، شہادتوں کی وجہ سے بہت تکلیف میں تھی۔