کراچی: انڈیکس ایک لاکھ 9 ہزار پوائنٹس کی بلند ترین سطح بھی عبور کرگیا۔
پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں آج بھی تیزی کا رجحان برقرار رہا ، جس کے نتیجے میں انڈیکس ایک لاکھ 9 ہزار پوائنٹس کی بلند ترین سطح بھی عبور کرگیا۔
کاروباری ہفتے کے آخری دن بھی بازارِ حصص میں زبردست تیزی کا رجحان ہے اور سرمایہ کاروں کے بھرپور اعتماد کے نتیجے میں مارکیٹ کا آغاز 1035 پوائنٹس کی زبردست تیزی کے ساتھ ہوا، جس کے نتیجے میں کے ایس ای 100 انڈیکس ایک لاکھ 9ہزار پوائنٹس کی سطح عبور کرگیا۔
بعد ازاں مارکیٹ میں گزشتہ ہفتوں سے جاری تیزی کا رجحان غالب رہا اور مجموعی طور پر 1103 پوائنٹس کی بڑی تیزی کے ساتھ 100 انڈیکس بڑھ کر 109342 پوائنٹس کی نئی بلند ترین سطح کو چھو گیا۔