Featuredپنجاب

بانئ پی ٹی آئی کا پیغام: ہم ڈٹے رہیں گے، اپنا حق لے کر رہیں گے : مسرت جمشید

لاہور: وزیرِ اعظم اور وزیرِ اعلیٰ پنجاب اب لاشوں کا بوجھ اٹھانے کے لیے بھی تیار نہیں۔

لاہور کی انسدادِ دہشت گردی عدالت کے باہر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے مسرت جمشید چیمہ نے کہا کہ بانئ پی ٹی آئی نے کہا ہے کہ میں نے ہمت نہیں ہاری۔

انہوں نے کہا کہ بانئ پی ٹی آئی کا پیغام ہے کہ ہم ڈٹے رہیں گے، اپنا حق لے کر رہیں گے۔

مسرت جمشید چیمہ کا کہنا ہے کہ حکومت دیدہ دلیری کا مظاہرہ کرتے ہوئے گولیاں چلانے کے بیان دے رہی ہے۔

پی ٹی آئی کے رہنما نے یہ بھی کہا ہے کہ وزیرِ اعظم اور وزیرِ اعلیٰ پنجاب اب لاشوں کا بوجھ اٹھانے کے لیے بھی تیار نہیں۔

Tags

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button
Close