اسلام آباد
حکومت نے سوشل میڈیا پر شرانگیزی پھیلانے والوں کے خلاف قانونی کارروائیاں تیز کر دیں
اسلام آباد: سوشل میڈیا پر شرانگیزی پھیلانے والے مزید 7ملزمان کیخلاف مقدمات درج، تعداد 39 ہوگئی
ذرائع کے مطابق حکومت نے سوشل میڈیا پر شرانگیزی پھیلانے والوں کے خلاف قانونی کارروائیاں تیز کر دیں۔
سوشل میڈیا پر ریاست اور ریاستی اداروں کے خلاف منفی پروپیگنڈے میں ملوث مزید 7 افراد کے خلاف مقدمات درج کر لیے گئے جس کے بعد تعداد 39 ہوگئی۔
جعلی خبریں سوشل میڈیا پر پھیلانے والے ملزمان میں محمد اسامہ عمر فاروق، غلام اکبر، محمد ابوبکر، علی شان، محمد شوکت، میاں محمد عمران اور محمد بلال شامل ہیں۔ تمام ملزمان کا تعلق ضلع مظفر گڑھ سے ہے۔
اس سے قبل 32 ملزمان کے خلاف مقدمات درج کیے جا چکے ہیں، ان ملزمان کے خلاف سخت قانونی کارروائی عمل میں لائی جا رہی ہے۔