خیبر پختونخواہ
ہیلی کاپٹر کے ذریعے 3 تشویشناک مریض پارا چنار سے پشاور منتقل
پشاور : پارا چنار سے ہیلی کاپٹر کے ذریعے 3 تشویشناک مریضوں کو باچا خان ایئرپورٹ پشاور منتقل کردیا گیا۔
ترجمان وزیراعلیٰ ہاؤس کا کہنا ہے کہ ادویات اور علاج معالجے کا دیگر ضروری سامان لے کر ہیلی کاپٹر پارا چنار پہنچا تھا، جو متعلقہ حکام کے حوالے کیا گیا۔
پارا چنار سے واپسی پر ہیلی کاپٹر میں 7 مریضوں کو پشاور منتقل کیا گیا۔
ریسکیو 1122 کا کہنا ہے کہ زخمیوں کو ریسکیو ایمبولینسز میں لیڈی ریڈنگ اسپتال شفٹ کردیا گیا۔