Featuredدنیا

دمشق میں واقع ایرانی سفارت خانے کی عمارت دھماکے سے تباہ

مسلح گروہوں نے دمشق میں واقع سفارت خانے پر دھاوا بول دیا اور لوٹ مار کی

دمشق: مسلح افراد نے ایران کے سفارت خانے پر حملہ کرکے توڑ پھوڑ کی اور املاک کو نقصان پہنچایا۔

ایرانی خبر رساں ادارے کے مطابق شام میں مسلح گروہوں نے دمشق میں واقع سفارت خانے پر دھاوا بول دیا اور لوٹ مار کی۔

العربیہ نیوز کی جانب سے جاری فوٹیجز میں دیکھا جا سکتا ہے کہ شامی دارالحکومت میں واقع ایرانی سفارت خانے کی عمارت اور املاک کو نقصان پہنچایا جا رہا ہے۔

یہ واقعہ اُس وقت پیش آیا جب شامی فوج کی کمان نے ایک بیان میں افسران کو مطلع کیا کہ صدر بشار الاسد کی حکومت گر گئی۔

خیال رہے کہ شامی باغیوں نے دارالحکومت دمشق پر قبضہ کر لیا جس کے بعد وہ سرکاری ٹی وی، ریڈیو اور وزارتِ دفاع کی عمارتوں میں داخل ہوگئے۔ سرکاری فوج کی جانب سے علاقہ چھوڑنے پر لوگوں نے سڑکوں پر جشن منایا۔

 

Tags

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button
Close