دوسرے ٹیسٹ میچ میں بھارت کو آسٹریلیا کے ہاتھوں بدترین شکست
آسٹریلوی بالرز نے بھارتی بیٹرز کا غرور خاک میں ملادیا، بھارت کو 10 وکٹوں سے شکست
ایڈیلیڈ : دوسرے ٹیسٹ میچ میں آسٹریلیا نے بھارت کو شکست دیکر سیریز 1-1 سے برابر کردی
آسٹریلوی بالرز نے بھارتی بیٹرز کا غرور خاک میں ملادیا، بھارت کو 10 وکٹوں سے شکست دیکر سیریز 1-1 سے برابر کردی۔
دوسرے ٹیسٹ میچ میں بھارتی بیٹرز آسٹریلوی بالرز کے سامنے ریت کی دیوار ثابت ہوئی، پہلی اننگز میں بھارتی ٹیم 180 رنز بناکر پویلین لوٹ گئی۔
آسٹریلیا نے اپنی پہلی اننگز میں ٹریوس ہیڈ کی سینچری کی بدولت 337 رنز بنائے اور 154 رنز کی برتری حاصل کی تھی، دوسری اننگز میں انڈین ٹیم کوئی خاص پرفارمنس نہ دے سکی اور ہندستانی ٹیم کے بڑے بڑے نام آسٹریلوی بالرز کے سامنے بےبس نظر آئے اور محض 175 رنز بناکر آؤٹ ہوگئی۔
کینگروز کو جیت کیلئے بھارتی ٹیم نے 19 رنز کا ہدف دیا جو کینگروز نے بغیر وکٹ گنوائے حاصل کرلیا۔
میچ میں روہت شرما اور ویرات کوہلی اپنے بلےبازی سے رنز اسکور کرنے میں بری طرح ناکام رہے۔
ایڈیلیڈ ٹیسٹ میچ میں روہت شرما 3 اور 6 جبکہ کوہلی 7 اور 11 رنز بناسکے تھے۔
بھارت کی شرمناک شکست کے بعد بھارتی شائقین روہت شرما اور گوتم گمبھیر پر برہم ہو گئے اور اس شکست کا ذمہ دار کوچ-کپتان جوڑی کو ٹھہرایا۔
شائقین نے بی سی سی آئی کو بھی تنقید کا نشانہ بناتے ہوئے سوال کیا کہ آسٹریلیا کے ہاتھوں ذلت آمیز شکست کی ذمہ داری کون لے گا؟۔