Featuredدنیا

شام کے مستقبل کا اختیار صرف شام کے عوام کو ہے : ایران

ایران شام کی سالمیت اور خود مختاری کا احترام کرتا ہے

تہران: شام کے سیاسی تصفیے کیلئے ایران عالمی میکنزم کی حمایت جاری رکھے گا۔

ایرانی وزارت خارجہ کا کہنا ہے کہ ایران شام کی سالمیت اور خود مختاری کا احترام کرتا ہے، شام کے مستقبل کا اختیار صرف شام کے عوام کو ہے۔

ایرانی وزارت خارجہ کا کہنا ہے کہ فوجی تنازعات کا خاتمہ، دہشتگرد کارروائیوں کو روکا جائے، شام کے سیاسی تصفیے کیلئے ایران عالمی میکنزم کی حمایت جاری رکھے گا۔

وزارت خارجہ نے مزید کہا کہ ایران اور شام کے درمیان دوستانہ تعلقات جاری رہنے کی توقع ہے۔

ایرانی وزارت خارجہ کے ترجمان اسماعیل بقایی نے کہا کہ شام میں ایرانی سفارتخانے کے تمام عملہ، بشمول سفیر، خیریت سے ہیں۔

انہوں نے کہا کہ دمشق میں ایرانی سفارتخانے کے عملے کی سیکیورٹی اور حفاظت کو یقینی بنانے کےلیے ضروری احتیاطی تدابیر اختیار کی گئی ہیں۔

Tags

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button
Close