دنیا

بشارالاسد حکومت کا خاتمہ حزب اللّٰہ اور ایران سے نمٹنے کی اسرائیلی کوششوں کا نتیجہ ہے

تل ابیب : اسرائیل کسی دشمن فورس کو اپنی سرحدوں پر پنپنے نہیں دے گا۔

اسرائیلی وزیراعظم نیتن یاہو نے شام کے صدر بشارالاسد کی حکومت کے خاتمے کو ایران اور حزب اللّٰہ کے خلاف اسرائیلی کارروائیوں کا نتیجہ قرار دے دیا۔

نیتن یاہو کا کہنا ہے کہ بشارالاسد حکومت کا خاتمہ حزب اللّٰہ اور ایران سے نمٹنے کی اسرائیلی کوششوں کا نتیجہ ہے۔ اسرائیل کسی دشمن فورس کو اپنی سرحدوں پر پنپنے نہیں دے گا۔

دوسری طرف اسرائیلی وزیر دفاع کا کہنا ہے کہ گولان ہائٹس میں یو این کی نگرانی میں بفرزون میں فوج تعینات کر رہے ہیں۔

اسرائیلی وزیر دفاع کا کہنا ہے کہ اسرائیلیوں کی حفاظت کیلئے اسرائیلی فوج تعینات کر رہے ہیں۔

Tags

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button
Close