ماسکو: شام کے معزول صدر بشار الاسد اور اُن کا خاندان روس پہنچ گیا ہے۔
روسی ذرائع اور برطانوی نشریاتی ادارے نے دعویٰ کیا ہے کہ بشار الاسد اپنی فیملی سمیت ماسکو پہنچ گئے ہیں۔
روسی خبر ایجنسی نے کریملن کے حوالے سے خبر دی ہے کہ روس نے بشار الاسد اور اُن کے خاندان کو سیاسی پناہ دے دی ہے۔
خبر ایجنسی کے مطابق روسی حکام شامی اپوزیشن کے نمائندوں کے ساتھ رابطے میں ہیں، جنہوں نے شام میں روسی اڈوں اور سفارت کاروں کی حفاظت کی ضمانت دی ہے۔