سندھ

سندھ حکومت کا بلٹ ٹرین چلانے کے منصوبے کا اعلان

کراچی: ہم چاہتے ہیں کہ یہاں بلٹ ٹرین چلے، دو فیز میں بلٹ ٹرین کا منصوبہ شروع کرنے پر سوچ رہے ہیں۔

شرجیل میمن نے کہا کہ پاکستان میں سرمایہ کاری کے بے شمار مواقع موجود ہیں اور مختلف سرکاری محکمے سرمایہ کاری کو راغب کرنے کیلئے غیر ملکی سرمایہ کاروں سے ملاقاتیں کریں گے۔

انہوں نے مزید کہا کہ سندھ حکومت کراچی سے سکھر تک بلٹ ٹرین چلانے کی منصوبہ بندی کر رہی ہے، یہ منصوبہ دو مرحلوں میں شروع کیا جائے گا، حکومت سستی بسوں کی فراہمی کیلئے کراچی میں پلانٹ لگانے کا ارادہ رکھتی ہے جس سے مقامی آبادی کیلئے روزگار کے مواقع پیدا ہونگے۔

شرجیل میمن نے کراچی میں ٹرانسپورٹ کو بہتر بنانے کیلئے کراچی سرکلر ریلوے (کے سی آر) کو صوبائی حکومت کی اولین ترجیح قرار دیا۔

صوبائی وزیر اطلاعات نے موجودہ موٹر وہیکل فٹنس قانون کا بھی ذکر کیا اور اس بات کو یقینی بنانے میں اس کی اہمیت پر زور دیا کہ سڑک پر گاڑیاں حفاظتی معیارات پر پورا اترتی ہیں۔

انہوں نے نشاندہی کی کہ حکومت کا کام عوام کی فلاح و بہبود کیلئے کام کرنا ہے، غیر ضروری عوامی تنازعات میں ملوث ہونا نہیں ہے۔

Tags

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button
Close