Featuredسندھ

فیض حمید پر چارج شیٹ سے ثابت ہے کہ اب کوئی قانون سے نہیں بچ سکتا: فیصل واوڈا

اب اگر بانی پی ٹی آئی کو فوجی تحویل میں لے لیا جائے تو حیران کن نہیں ہوگا

کراچی: 9 مئی سے فیض حمید، پی ٹی آئی، بانی پی ٹی آئی اور بشریٰ بی بی کو الگ نہیں کیا جا سکتا۔

نجی ٹی وی سے گفتگو کرتے ہوئے سینیٹر فیصل واوڈا کا کہنا ہے کہ اب اگر بانی پی ٹی آئی کو فوجی تحویل میں لے لیا جائے تو حیران کن نہیں ہوگا، فیض حمید پر چارج شیٹ سے ثابت ہے کہ اب کوئی قانون سے نہیں بچ سکتا۔
فیصل واوڈا نے کہا کہ پہلے بھی بتایا تھا سول نافرمانی کی کال اس ٹرائل سے لنک ہے، ایسا نہیں ہوسکتا کہ ایک شخص کا ٹرائل ہو اور اس کے حواریوں کا نہ ہو، 9 مئی سے فیض حمید، پی ٹی آئی، بانی پی ٹی آئی اور بشریٰ بی بی کو الگ نہیں کیا جا سکتا۔
فیصل واوڈا نے کہا کہ میں نے پہلے بھی بتایا تھا کہ سول نافرمانی کی کال اس ٹرائل سے لنک ہے، اس کارروائی سے ثابت ہوتا ہے کہ اب قانون سےنہیں بچ سکتا۔

انہوں نے کہا کہ بشریٰ بی بی بانی پی ٹی آئی کی جان لینے پر تلی ہوئی ہیں، بانی پی ٹی آئی کو بچانے کے لیے بول رہا تھا اس لیے مجھے پارٹی سے نکالا گیا۔
واضح رہے کہ لیفٹیننٹ جنرل (ر) فیض حمید کو باضابطہ طور پر چارج شیٹ کر دیا گیا ہے۔

پاک فوج کے شعبۂ تعلقاتِ عامہ (آئی ایس پی آر) کے مطابق 12 اگست 2024ء کو پاکستان آرمی ایکٹ کی متعلقہ دفعات کے تحت سابق ڈی جی آئی ایس آئی لیفٹیننٹ جنرل ریٹائرڈ فیض حمید کے خلاف فیلڈ جنرل کورٹ مارشل کی کارروائی شروع کی گئی ہے۔

Tags

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button
Close