راولپنڈی: عمران خان اور ان کی اہلیہ بشریٰ بی بی پر توشہ خانہ ٹو کیس میں فرد جرم عائد کردی گئی۔
دوران سماعت جیل سے سابق وزیراعظم و بانی پی ٹی آئی عمران خان کو لایا گیا جبکہ جیل کے باہر سے ان کی اہلیہ بشریٰ بی بی عدالت میں پیش ہوئیں۔
جج شاہ رخ ارجمند نے ملزمان پر عائد فرد جرم پڑھ کر سنائی جس کے بعد سماعت ملتوی کر دی گئی۔یاد رہے کہ بانی پی ٹی آئی عمران خان پہلے ہی مختلف کیسز میں گرفتاری کے سبب اڈیالہ جیل میں قید ہیں، انہیں سب سے پہلے عدت کیس میں گرفتار کیا گیا تھا بعدازاں دیگر مقدمات میں ان کی گرفتاری اور رہائی کے احکامات آتے رہے تاہم بشریٰ بی بی عدت کیس میں بری ہونے کے بعد رہائی پاچکی اور مختلف کیسز میں ضمانت پر رہا ہیں۔
دریں اثنا آج ہی پی ٹی آئی رہنما شاہ محمود قریشی اور خاتون رہنما یاسمین راشد پر فرد جرم عائد کی گئی ہے۔ ان پر 9 مئی کو لاہور میں تھانہ شادمان کی حدود میں جلاؤ گھیراؤ کے الزام پر مقدمات درج ہیں۔
ان پر فرد جرم لاہور کی انسداد دہشت گردی عدالت نے عائد کی ہے اور مقدمے کی سماعت کوٹ لکھپت جیل میں ہوئی۔