Featuredاسلام آبادتجارت
کے الیکٹرک صارفین کیلیے بجلی کی قیمت میں کمی کا امکان
اسلام آباد: کے الیکٹرک کے اکتوبر کے ماہانہ فیول چارجز ایڈجسٹمنٹ کے حوالے سے نیپرا ہیڈ کوارٹر میں عوامی سماعت مکمل ہوگئی۔
چیئرمین نیپرا کی زیر صدارت ہیڈکوارٹر میں عوامی سماعت ہوئی۔
کے الیکٹرک کا موقف تھا کہ اس سے قبل ستمبر کی فیول چارجز ایڈجسٹمنٹ 17 پیسے فی یونٹ کمی کے ساتھ چارج کیا گیا تھا، اکتوبر کا ایف سی اے ستمبر کی نسبت صارفین سے مزید 10 پیسے فی یونٹ مزید کم چارج کیا جائے گا۔ اس کا اطلاق کے الیکٹرک کے تمام صارفین ماسوائے لائف لائن، پری پیڈ صارف اور الیکٹرک وہیکل چارجنگ اسٹیشنز پر ہوگا۔
نیپرا نے کہا کہ اتھارٹی ڈیٹا کی مزید جانچ پڑتال کے بعد اپنا تفصیلی فیصلہ جاری کرے گی۔
کے الیکٹرک نے ایف سی اے کی مد میں 27 پیسے فی یونٹ کمی کی درخواست جمع کروائی تھی، کمی کی صورت میں کراچی کے صارفین کو صرف 46کروڑ کا ریلیف ملے گا۔
واضح رہے کہ گزشتہ روز، وفاقی حکومت نے کراچی سمیت ملک بھر کے لیے بجلی کی قیمتوں میں فی یونٹ 20 پیسے کا اضافہ کیا تھا۔