Featuredاسلام آبادتجارت

ایشیائی ترقیاتی بینک کا پاکستانی معیشت میں نمایاں بہتری کا اعتراف

اسلام آباد: ایشیائی ترقیاتی بینک نے رواں مالی سال کے دوران پاکستان کی معاشی ترقی کی رفتار 3 فیصد تک پہنچنے کی پیشگوئی کردی۔

ایشیائی ترقیاتی بینک نے ایشیا ڈیویلپمنٹ آوٴٹ لْک رپورٹ جاری کردی جس کے مطابق رواں مالی سال کے دوران پاکستان کی معاشی ترقی کی رفتار 3 فیصد تک پہنچنے کی پیش گوئی کی گئی ہے، ستمبر میں شرح نمو کا تخمینہ 3.6 فیصد ہدف کے مقابلے 2.8 فیصد لگایا گیا تھا۔

رپورٹ کے مطابق عالمی مالیاتی فنڈ (آئی ایم ایف) سے نئے قرض پروگرام کی منظوری کے بعد پاکستان میں میکرو اکنامک استحکام آیا، پاکستان میں مہنگائی میں توقعات سے زیادہ تیزی سے کمی آئی ہے، نومبر میں مہنگائی ساڑھے چھ سال کی کم ترین سطح 4.9 فیصد پر آگئی جبکہ رواں مالی سال مہنگائی کی شرح 15 فیصد کے بجائے 10 فیصد رہنے کا تخمینہ ہے۔

اے ڈی بی رپورٹ کے مطابق درآمدی پابندیاں ختم ہونے سے صنعتی شعبہ رفتار پکڑے گا، پالیسی ریٹ میں کمی سے معاشی سرگرمیوں میں بھی تیزی آنی چاہیے، سرمایہ کاروں کے اعتماد میں اضافہ، زرمبادلہ ذخائر تک رسائی آسان ہوگی۔

Tags

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button
Close