Featuredاسلام آباد

پاکستان شام پر اسرائیلی حملے اور بمباری کی شدید مذمت کرتا ہے

شام میں حکومت کے خاتمے کا اسرائیل فائدہ اٹھا رہا ہے

اسلام آباد: سینیٹ نے فلسطین پر اسرائیلی مظالم، شام پر بمباری اور اقوام متحدہ کارکنوں کی ہلاکت پر اسرائیل کے خلاف مذمتی قراداد منظور کرلی۔

ایکسپریس نیوز کے مطابق متفقہ قراداد سینیٹر شیری رحمن نے پیش کی جس میں کہا گیا کہ اسرائیل فلسطین میں جنگی جرائم کا مرتکب ہو رہا ہے، شام میں حکومت کے خاتمے کا اسرائیل فائدہ اٹھا رہا ہے، اسرائیل غزہ، شام اور مغربی کنارے کے متاثرہ علاقوں میں امدادی سامان نہیں پہنچنے دے رہا۔

قرارداد میں کہا گیا کہ اسرائیل کے ہاتھوں ہزاروں فلسطینی شہریوں کی شہادت ہوئی، اسرائیل نے اقوام متحدہ کے کارکنوں کو بھی نہیں بخشا، اسرائیل اقوام متحدہ کی متعدد قرادادوں کی واضح خلاف ورزی کر رہا ہے، پاکستان شام پر اسرائیلی حملے اور بمباری کی شدید مذمت کرتا ہے۔

قرارداد میں کہا گیا کہ پاکستان کی سینیٹ فلسطینی عوام کے ساتھ مکمل یکجہتی کا اعلان کرتی ہے، پاکستان فلسطینی کاز کی مکمل حمایت کرتا ہے۔

Tags

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button
Close