Featuredتجارتسندھ

پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں آج مندی کا رجحان غالب

کراچی: آج بازارِحصص میں اتار چڑھاؤ کا رجحان رہا تاہم مارکیٹ میں مندی غالب رہی۔

کاروباری ہفتے کے آخری دن کاروبار کا آغاز 40 پوائنٹس کی مندی سے ہوا تو کے ایس ای 100 انڈیکس گھٹ کر 114140 پوائنٹس کی سطح پر پہنچ گیا۔

بعد ازاں پی ایس ایکس مندی کا رجحان دیکھنے میں آیا، جبکہ ایک موقع پر259 پوائنٹس کی تیزی دیکھی گئی، تاہم وہ عارضی ثابت ہوئی اور اسٹاک ایکسچینج میں پہلا سیشن 1216 پوائنٹس کی مندی کے ساتھ ختم ہوا، جس سے کے ایس ای 100 انڈیکس گھٹ کر 112963 پوائنٹس کی سطح پر آ گیا۔

واضح رہے کہ گزشتہ روز پاکستان اسٹاک ایکسچینج نے پچھلے تمام ریکارڈز توڑتے ہوئے یکے بعد دیگرے 3 بلند ترین سطحیں عبور کرلی تھیں اور مارکیٹ کا اختتام 1913.57 پوائنٹس کے اضافے سے 110810.22پوائنٹس کی سطح پر بند ہوا تھا۔

Tags

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button
Close