اسلام آباد

فیض حمید نے شواہد اور ثبوت دے دیئے، عمران جیل سے باہر نہیں آئیں گے: فیصل واوڈا

نواز شریف کا ایک مسئلہ ہے کہ وہ ہمیشہ ایک دوسرے پر الزامات لگائیں گے

اسلام آباد: ایک اور کیس ہے جب سامنے آئیگا تو بانی پی ٹی آئی کے پیر کے نیچے سے زمین نکل جائے گی

فیصل واوڈا نے نجی ٹی وی کے پروگرام میں گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ فیض حمید کیخلاف چارج شیٹ ہوگئی اب سزاﺅں کا تعین ہوگا، فیض حمید نے شواہد اور ثبوت دے دیئے، بانی پی ٹی آئی پر قاتلانہ حملے کا کیس بہت اہم ہے، ایک اور کیس ہے جب سامنے آئیگا تو بانی پی ٹی آئی کے پیر کے نیچے سے زمین نکل جائے گی، بات چیت کے ذریعے ہی اسپیس بنانی پڑتی ہے اور نکالنا پڑتی ہے۔

انہوں نے کہا کہ مولانا فضل الرحمان کا مینڈیٹ کے پی میں چوری کیا گیا اس کا ازالہ کوئی نہیں، بانی پی ٹی آئی پر قاتلانہ حملے سے پہلے انھیں بتایا تھا کہ آپ پر فائرنگ ہوگی، بانی پی ٹی آئی پر قاتلانہ حملے کے بینفشری کون تھے، فائدہ کس کو ہونا تھا ، لیپ ٹاپ ، فون اور فیض حمید کے سہولت کار شواہد دینگے تو سب سامنے آجائیگا ، بانی پی ٹی آئی پر قاتلانہ حملے میں ایک اور نام بھی شامل ہے وہ بھی سامنے آئیگا ، وہ نام آج کل بانی پی ٹی آئی کے بہت قریب ہے وہ بھی قاتلانہ حملے میں ملوث تھا ، قمر باجوہ پر بھی الزام لگا سکتے ہیں لیکن جب دو طاقتور مل جائیں تو پھر مشکل ہوتی ہے۔

فیصل واؤڈا نے کہا کہ وزیراعظم اور ڈی جی آئی ایس آئی ایک ہوجائیں تو آرمی چیف کیا کرسکتے تھے، بانی پی ٹی آئی نے فیض حمید کو بھرپور استعمال کیا، آرمی چیف کو کریڈٹ دینا چاہیے کوئی طاقتور انصاف کے کٹہرے سے بچ نہیں سکتا، مراد سعید ، حماد اظہر کیوں بھگوڑے ہیں کیوں سامنے نہیں آتے، ن لیگ میں ایسے بہت سے اچھے چہرے تھے جو اب ن لیگ کا حصہ نہیں، نواز شریف کا ایک مسئلہ ہے کہ وہ ہمیشہ ایک دوسرے پر الزامات لگائیں گے۔

انہوں نے کہا کہ فیض حمید کیلئے بانی پی ٹی آئی نے بہت کچھ کیا، 24 نومبر کی کال بھی فیض کیلئے تھی۔

 

 

 

 

 

Tags

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button
Close