پاکستان کی میزبانی میں ہونیوالی چیمپئنز ٹرافی ہائبرڈ ماڈل کے تحت کھیلی جائے گا
آئی سی سی نے چیمپئنز ٹرافی کیلئے ہائبرڈ ماڈل کی منظوری دیدی، بھارتی میڈیا کا دعویٰ
چیمپئنز ٹرافی 2025 میں بھارتی ٹیم اپنے میچز پاکستان کے بجائے نیوٹرل وینیو پر کھیلے گی
بھارتی میڈیا نے اپنی رپورٹس میں دعویٰ کیا ہے کہ پاکستان کی میزبانی میں ہونیوالی آئی سی سی چیمپئنز ٹرافی بھارتی دباؤ پر ہائبرڈ ماڈل کے تحت کھیلی جائے گا۔
بھارتی ٹیم اپنے میچز پاکستان کے بجائے نیوٹرل وینیو پر کھیلے گی، اسی طرح ٹی20 ورلڈکپ 2026 بھی ہائبرڈ ماڈل پر ہوگا اور پاکستان اپنے میچز نیوٹرل وینیو پر کھیلے گا۔
صحافی وکرانت گپتا نے اپنی رپورٹ میں انکشاف کیا کہ بھارت اپنے آئی سی سی چیمپئنز ٹرافی 2025 کے میچ دبئی میں کھیلے گا جبکہ پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) کو ہائبرڈ ماڈل سے اتفاق کرنے پر کوئی اضافی معاوضہ نہیں ملے گا۔
پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) اور بھارتی کرکٹ بورڈ (بی سی سی آئی) نے دوطرفہ میٹنگ میں اس بات پر اتفاق کیا ہے کہ 2026 ٹی20 ورلڈکپ میں پاکستانی ٹیم ہندوستان کا دورہ نہیں کرے گی، دلچسپ بات یہ ہے کہ اس ایونٹ کی مشترکہ میزبانی بھارت اور سری لنکا کے سپرد ہے۔
اسی طرح دونوں روایتی ٹیموں کے درمیان ٹی20 ورلڈکپ 2026 میں پاک بھارت لیگ میچ بھی کولمبو میں کھیلا جائے گا۔