اسلام آباد

پوریPTI فیض حمیدکو بچانے میں لگی ہے ، ان کی گردن بچے گی تویہ بھی بچیں گے

لگتاہے شہداکی آڑمیں سول نافرمانی موخرکردی جائیگی ، فیصل واوڈا

اسلام آباد: پہلے ہی کہا تھا بانی پی ٹی آئی کے ملٹری ٹرائل پر حیرت نہیں ہوگی ،  آرمی تمام ثبوت جمع کرنے کے بعد چارج شیٹ کرتی ہے

نجی ٹی وی سے گفتگو کرتے ہوئے فیصل واوڈا نے کہا کہ پشاور دھرنے کے وقت کور کمانڈر فیض تھے ، پوری پی ٹی آئی فیض حمید کو بچانے میں لگی ہے ، ان کی گردن بچے گی تویہ بھی بچیں گے ،کچھ لوگوں نے عمران کے ثبوت دیدیے۔

فیصل واوڈا نے کہا کہ لگتا ہے شہدا کی آڑ میں سول نافرمانی موخر کردی جائیگی ، آرمی تمام ثبوت جمع کرنے کے بعد چارج شیٹ کرتی ہے۔

فیصل واوڈا نے کہا کہ  پہلے ہی کہا تھا بانی پی ٹی آئی کے ملٹری ٹرائل پر حیرت نہیں ہوگی ، لگتا ہے شہدا کی آڑ میں سول نافرمانی موخر کردی جائیگی ، کچھ لوگوں نے بانی پی ٹی آئی کی آڈیوز اور میسجز کے ثبوت دے دیئے ، پی ٹی آئی میں واحد آدمی تھا جو فیض حمید کے قابو نہیں آیا ، سابق ڈی جی آئی ایس آئی کی گردن بچے گی تو یہ بھی بچیں گے ۔

سینیٹر فیصل واوڈا نے ایک انٹرویو میں کہا کہ مدارس رجسٹریشن بل پر حکومت اگلے ہفتے کوئی نہ کوئی راستہ نکال لے گی ، سوال یہ ہے کہ اگر 9 مئی کا واقعہ ہوا تھا تو پھر مٹی کیسے ڈالی جاسکتی ہے ؟ 9 مئی کی سزائیں بھی ہوں گی اور سزائیں کاٹنی بھی ہوں گی۔

ارشد شریف قتل اور عمران خان پر فائرنگ کے دو کیسز کو بالکل نہ بھولیں ، عمران خان کو فائرنگ میں مارنے کی کوشش بھروسہ مند لوگوں نے کی تھی ، بیرسٹر گوہر اچھے انسان اور اچھے دل کے مالک ہیں ، سیڑھیوں میں ان سے بات ہوئی کوئی پلان ملاقات نہیں تھی ، ہم دونوں کیلئے گلے ملنا خوش آئند ہے مگر یہ سب پی ٹی آئی کا چہرہ نہیں ہیں۔

مولانا کی سیاست کو نظر انداز نہیں کیا جاسکتا ، ان کا خیبرپختونخواہ میں مینڈیٹ چھینا گیا اس کو نظر انداز نہیں کیا جاسکتا ، حکومت کو خطرہ کسی سے نہیں بلکہ اپنے آپ سے خطرہ ہے ۔

Tags

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button
Close