اسلام آباد

سیاسی مسائل کا حل سیاسی بیٹھک سے ہی ہوتا ہے ، مذاکرات ضرور ہونے چاہییں

مذاکرات کے دوران شرط نہیں رکھی، مطالبات ضرور رکھے ہیں ، بیرسٹر گوہر

اسلام آباد: بس اب بہت ہوگیا، اب ملک کو بہتری کی طرف بڑھنا چاہیے ، عمران خان نے پہلے بھی مذاکرات کا کہا تھا

چیئرمین پی ٹی آئی بیرسٹر گوہر نے کہا کہ 9 مئی مقدمہ میں کیس سے ڈسچارج ہونے کی درخواست دائر کی ہے۔ مقدمات تمام جعلی ہیں، تمام میں بریت ہو گی۔
انہوں نے کہا کہ تحریک انصاف کی درخواست وزیراعظم و دیگر کے خلاف دائر کردی ہے۔ ایسے کئی وقوعہے ہوئے ہیں، دنیابھر میں احتجاج کے دوران گولی نہیں چلی۔ احتجاج کے لیے مظاہرین ابھی بیٹھے نہیں اور شیلنگ شروع کردی گئی تھی۔

بیرسٹر سیف کا کہنا تھا کہ مذاکرات کا بانی پی ٹی آئی نے اس سے قبل بھی کہا تھا۔ مذاکرات ضرور ہونے چاہییں۔ سیاسی مسائل کا حل سیاسی بیٹھک سے ہی ہوتا ہے۔ مذاکرات کے دوران شرط نہیں رکھی، مطالبات ضرور رکھے ہیں۔
چیئرمین پی ٹی آئی نے مزید کہا کہ اس سے قبل بھی مذاکرات ہوئے لیکن ایک اسٹیج سے قبل رابطہ ختم ہوگیا۔ انہوں نے کہا کہ مقدمہ درج کرنے کا طریقہ کار ہوتا ہے۔ بس اب بہت ہوگیا، اب ملک کو بہتری کی طرف بڑھنا چاہیے۔

 

Tags

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button
Close