Featuredاسلام آباد
حکومت پیپلزپارٹی سے کیے جانے والے تحریری معاہدے پر عمل کرے : چیئرمین سینیٹ
اسلام آباد: پیپلزپارٹی نے حکومت کی حمایت ضرور کی مگر نہ ہی کابینہ کا حصہ تھی اور مستقبل میں بھی نہیں بنے گی۔
چیئرمین سینیٹ یوسف رضا گیلانی نے کہا ہے کہ پیپلزپارٹی وفاقی کابینہ کا حصہ تھی اور نہ مستقبل میں بنے گی، حکومت نے جو تحریری معاہدہ کیا اُس پر عمل کرے۔
اسلام آباد میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے یوسف رضا گیلانی نے واضح کیا کہ پیپلزپارٹی نے حکومت کی حمایت ضرور کی مگر نہ ہی کابینہ کا حصہ تھی اور مستقبل میں بھی نہیں بنے گی۔
یوسف رضا گیلانی کے مطابق پاکستان پیپلز پارٹی کو حکومت سے تحفظات تھے جس پر اب مذاکرات جاری ہیں جیسے ہی کوئی نتیجہ نکلے گا سب کو آگاہ کیا جائے گا کیونکہ مسائل کا حل مذاکرات ہیں۔
انہوں نے مطالبہ کیا کہ حکومت پیپلزپارٹی سے کیے جانے والے تحریری معاہدے پر عمل کرے۔