Featuredاسلام آباد

تلخیاں ختم کرنے کیلئے مذاکرات ضروری ہیں : ایاز صادق

حکومت اپوزیشن مذاکرات کے لیے میرا آفس اور گھر ہر وقت حاضر ہے

اسلام آباد: حکومت اور پی ٹی آئی میں مذاکرات کے لیے اسپیکر نے اپنی خدمات پیش کردیں

اسپیکر قومی اسمبلی ایاز صادق کا کہنا ہے کہ سیاسی ایشوز سمیت کسی بھی معاملے پر مذاکرات میں کردار ادا کرنے کو تیار ہوں، کل ایوان میں ہونے والی بحث خوش آئند تھی۔

ایاز صادق کا کہنا ہے کہ حکومت اپوزیشن مذاکرات کے لیے میرا آفس اور گھر ہر وقت حاضر ہے، حکومت اپوزیشن میں تلخیاں ختم کرنے کےلیے مذاکرات ضروری ہیں۔

گزشتہ روز قومی اسمبلی اجلاس میں ویراعظم کے مشیر سیاسی امور رانا ثنا اللہ نے پی ٹی آئی کو مذاکرات کی پیشکش کرتے ہوئے کہا تھا کہ جب تک حکومت اور اپوزیشن کے درمیان ڈائیلاگ نہیں ہوگا یہ سسٹم نہیں چل سکتا۔

Tags

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button
Close