Featuredاسلام آبادتجارت

نیپرا بجلی کی قیمت میں کمی سے متعلق 31 دسمبر کو سماعت کرے گا

اسلام آباد: سی پی پی اے نے بجلی کی قیمت میں 63 پیسے فی یونٹ کمی کی درخواست نیپرا میں جمع کروا دی۔

نیپرا بجلی کی قیمت میں کمی سے متعلق 31 دسمبر کو سماعت کرے گا۔

سی پی پی اے کی درخواست کے مطابق گزشتہ ماہ 7 ارب 71 کروڑ یونٹ بجلی پیدا ہوئی جس کی پیداواری لاگت 55 ارب 76 کروڑ روپے رہی۔

ایل این جی سے 23 روپے 20 پیسے فی یونٹ بجلی پیدا کی گئی جبکہ ایران سے 27 روپے 15 پیسے فی یونٹ میں بجلی درآمد کی گئی۔

کوئلہ سے بجلی کی پیداواری لاگت 14 روپے 92 پیسے رہی اور نیوکلیئر ذرائع سے ایک روپے 73 پیسے فی یونٹ بجلی پیدا کی گئی۔ گزشتہ ماہ بجلی کی اوسط پیداواری لاگت 7 روپے 28 پیسے فی یونٹ رہی۔

Tags

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button
Close