Featuredاسلام آبادکھیل و ثقافت

چیمپیئنز ٹرافی ٹورنامنٹ پاکستان کی عزت ہے کوئی حرف نہیں آنے دینگے

اسلام آباد: کرکٹ میں سیاست کے خلاف ہوں ، پہلے دن سے ہی پاکستان اور کرکٹ کی جیت کی بات کر رہا ہوں

چیئرمین پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) محسن نقوی کی زیر صدارت گورننگ بورڈ کا اجلاس اسلام آباد میں ہوا، جس میں شرکاء کو چیمپیئنز ٹرافی ٹورنامنٹ سے متعلق آگاہ کیا گیا۔
بورڈ کی جانب سے جاری کردہ اعلامیے میں کہا گیا ہے کہ پی سی بی چیئرمین محسن نقوی کی صدارت میں 76واں اجلاس ہوا، جس میں گورننگ بورڈ کے گزشتہ اجلاس کے فیصلوں کی توثیق کی گئی۔
چیئرمین پی سی بی محسن نقوی نے گورننگ بورڈ کو چیمپیئنز ٹرافی سے متعلق اعتماد میں لیا، اس موقع پر اراکین نے آئی سی سی ٹورنامنٹ پر چیئرمین کے اصولی موقف کوسراہا۔

محسن نقوی نے اجلاس کے شرکاء سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ پہلے دن سے ہی پاکستان اور کرکٹ کی جیت کی بات کر رہا ہوں، بورڈ چیمپیئنز ٹرافی ٹورنامنٹ کے انعقاد کےلیے ہر لحاظ سے تیار ہے۔
انہوں نے اپنے موقف کو دہرایا کہ چیمپیئنز ٹرافی ٹورنامنٹ پاکستان کی عزت ہے اور اس پر کوئی حرف نہیں آنے دیں گے، تمام ٹیموں کو خوش آمدید کہیں گے، ہمارے شائقین کرکٹ تمام ٹیموں کو اپنے گراؤنڈز پر کھیلتا ہوا دیکھنا چاہتے ہیں۔

چیئرمین پی سی بی نے کہا کہ کرکٹ میں سیاست کے خلاف ہوں، اس کھیل سے کروڑوں شائقین محبت کرتے ہیں، ہمیں اس میں سیاست کو نہیں لانا چاہیے۔

Tags

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button
Close