اسلام آباد
بانی پی ٹی آئی نے مذاکراتی کمیٹی کو جیل میں طلب کر لیا
اسلام آباد: اڈیالہ جیل میں آج عمران خان سے مذاکراتی کمیٹی اور فیملی ممبران کی ملاقات متوقع ہے۔
بانی پی ٹی آئی عمران خان نے مذاکراتی کمیٹی میں شامل تمام 7 ارکان کو اڈیالہ جیل ملاقات کے لیے طلب کر لیا ہے۔
مذاکراتی کمیٹی میں اپوزیشن لیڈر عمر ایوب، وزیراعلیٰ کے پی علی امین گنڈاپور، اسد قیصر، حامد خان، ایڈووکیٹ سلمان اکرم راجا، علامہ راجا ناصر عباس اور حامد رضا خان شامل ہیں۔
بانی پی ٹی آئی کے وکیل فیصل چوہدری نے اڈیالہ جیل انتظامیہ کو درخواست دے دی۔ درخواست بانی پی ٹی آئی کی جانب سے مذاکراتی کمیٹی سے ملاقات کے لیے دی گئی ہے۔
گزشتہ روز عمران خان نے ایک بار پھر اپنے دو مطالبات پورے کرنے کے لیے اتوار تک کا الٹی میٹم دیتے ہوئے کہا تھا کہ اس کے بعد پھر سول نافرمانی تحریک کا اعلان کروں گا۔