پنجاب

قبضہ مافیا کو کھلا پھرنے کی اجازت نہیں دی جائے گی : وزیراعلیٰ پنجاب

لاہور:  پنجاب بھر میں ایک ہفتے میں تجاوزات ختم کی جائے ، کسی شہر میں ٹوٹی سڑکیں نظر نہ آئیں۔

وزیر اعلیٰ پنجاب کی زیر صدارت اجلاس میں صفائی، ہیلتھ، ایجوکیشن، پرائس کنٹرول اور آؤٹ سورس اسکولوں کی مانیٹرنگ کا جائزہ لیا گیا۔

وزیراعلیٰ مریم نواز نے پنجاب بھر میں ایک ہفتے میں تجاوزات ختم کرنے کا ہدف دیتے ہوئے کہا کہ پنجاب میں قبضہ مافیا کو کھلا پھرنے کی اجازت نہیں دی جائے گی، کسی شہر میں ٹوٹی سڑکیں نظر نہ آئیں، پیچ ورک سے گڑھے پر کیے جائیں۔

انہوں نے کہا کہ صوبے میں ”نو ٹو پلاسٹک“مہم کی کامیابی یقینی بنانے کی ہدایت کی، اجلاس میں پالتو کتوں کو کالر پہنانے، ویکسی نیشن اور رجسٹریشن کا نظام نافذ کرنے کا فیصلہ بھی کیا گیا۔

سڑکوں پر بائیک لین مقرر کرنے، چینی ماڈل کے تحت جنگلہ اور چھوٹی دیوار سے الگ کرنے، بائیک سوار کے لیے ہیلمٹ، بیک لائٹ اور انڈیکیٹرز وغیرہ کی پابندی ضروری بنانے کی ہدایت کی گئی۔

اجلاس میں اسکولوں کے سامنے زبیرا کراسنگ بنانے اسکول وینز کے فنٹس سرٹیفکیٹ پر زیرو ٹالرنس، خیمہ بستیاں متبادل مقامات پر منتقل کرنے اور سنگل لائن ریڑھی بازار کی پابندی کا حکم بھی دیا گیا۔

Tags

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button
Close