Featuredاسلام آباد

ہمیں مذکرات کیلئے جس کی منت کرنی پڑی ہم منت کرنے کو تیار ہیں : اسپیکر

پی ٹی آئی کیساتھ مذاکرات کیلئے ہمارے دروازے کھلے ہیں ، ایاز صادق

اسلام آباد: ہمارے چیمبر اور گھرکے دروازے سب کیلئے کھلے ہیں ، کمیٹی بنے گی تو راستے خود نکلتے چلے جائیں گے۔

18 ویں سپریم کانفرنس کے موقع پر شرکاء کے ہمراہ مشترکہ پریس کانفرنس کرتے ہوئے ایاز صادق نے کہا کہ ہمارے چیمبر اور گھر سب کیلئے کھلے ہیں، اگر انکی مرضی ہوگی تو ہم منع نہیں کرینگے، کمیٹی بنے گی تو راستے خود نکلتے چلے جائیں گے۔
اسپیکر قومی اسمبلی نے کہا ہے کہ پی ٹی آئی کیساتھ مذاکرات کیلئے ہمارے دروازے کھلے ہیں، ہمیں مذکرات کیلئے جس کی منت کرنی پڑی ہم منت کرنے کو تیار ہیں۔

انہوں نے کہا کہ پبلک اکاؤنٹس کمیٹی کا چیئرمین اپوزیشن سے لینا تحریری نہیں، حکومت اور اپوزیشن کو کہا ہے کہ پبلک اکاؤنٹس کمیٹی پر فیصلہ کریں، چیئرمین پبلک اکاؤنٹس کمیٹی پر آخری وارننگ دیدی ہے۔

ایاز صادق نے کہا کہ چیئرمین پی اے سی پر اتفاق نہ ہوا تو اجلاس طلب کر لوں گا، کمیٹی جسے چاہے چیئرمین بنالے، اتنی اہم کمیٹی کو مزید التوا میں نہیں ڈال سکتے۔

اسپیکر قومی اسمبلی نے کہا کہ کانفرنس میں ہم سب کی سوچ ایک ہی تھی، کانفرنس کی متفقہ رائے ہے کہ ایک مذکرات ہوں، پارلیمنٹ کی سپرمیسی، انسانی حقوق اور جمہوریت کی بالادستی کیلئے اپنا کردار ادا کریں۔ کانفرنس میں پاکستان میں آئین اور قانون کی بالادستی اولین ترجیح رہی ہے۔

Tags

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button
Close