Featuredپنجاب

بشریٰ بی بی انسداد دہشتگردی عدالت میں پیش،32 مقدمات میں ضمانتیں منظور

عدالت کا 13 جنوری تک بشریٰ بی بی کو گرفتار نہ کرنے کا حکم

راولپنڈی:انسدادِ دہشت گردی کی عدالت نے بشریٰ بی بی کی 32 مقدمات میں عبوری ضمانت منظور کر لی۔

بشریٰ بی بی 32 مقدمات کے سلسلے میں انسداد دہشت گردی کی خصوصی عدالت میں پیش ہوئی ہےِ جہاں ان کی جانب سے محمد فیصل ملک نے ضمانت کی درخواستیں دائر کی ہیں۔

عدالت میں پیشی کے لیے بشریٰ بی بی کی گاڑی کو احاطہ عدالت میں لے جانے کی خصوصی اجازت دی گئی۔ اس موقع پر پی ٹی آئی کی رہنما سیمابیہ طاہر سمیت دیگر رہنما بھی عدالت پہنچے۔وکیل فیصل چوہدری ایڈووکیٹ بھی عدالت پہنچے۔
بعد ازاں انسداد دہشت گردی عدالت کے جج امجد علی شاہ نے بشریٰ بی بی کی 32 مقدمات میں عبوری ضمانتیں منظور کرلیں، جس کے بعد بشریٰ بی بی عدالت سے روانہ ہو گئیں۔
عدالت نے بشریٰ بی بی کو 13 جنوری تک 24 سے 27 نومبر احتجاج کے کسی مقدمے میں گرفتار نہ کرنے کا حکم دیتے ہوئے تمام 32 مقدمات کے تفتیشی افسران کو نوٹس جاری کرکے ریکارڈ طلب کرلیا۔

انسداد دہشت گردی عدالت کے جج کچھ دیر میں جی ایچ کیو حملہ کیس کی سماعت کے لیے اڈیالہ جیل جائیں گے۔

Tags

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button
Close