Featuredاسلام آباد

ملک سے فتنہ الخوارج کے مکمل خاتمے تک کارروائیاں جاری رکھیں گے : صدرِ مملکت

پوری قوم دہشت گردی کے خلاف جنگ میں اپنی فورسز کے ساتھ ہے ، آصف زرداری

اسلام آباد: صدرِ مملکت نے جنوبی وزیرستان میں چیک پوسٹ پر دہشت گرد حملے کی مذمت کرتے ہوئے حملے میں 16 بہادر جوانوں کی شہادت پر خراج عقیدت پیش کیا ہے۔

صدرِ مملکت آصف علی زرداری کا کہنا ہے کہ دہشت گردی کی لعنت کے مکمل خاتمے تک کارروائیاں جاری رکھیں گے۔
انہوں نے شہداء کے لواحقین سے اظہار تعزیت اور صبر جمیل کی دعا کرتے ہوئے ملک سے فتنہ الخوارج کے مکمل خاتمے تک کارروائیاں جاری رکھنے کے عزم کا اظہار کیا ہے۔
آصف زرداری کا کہنا ہے کہ پوری قوم دہشت گردی کے خلاف جنگ میں اپنی فورسز کے ساتھ ہے، دہشت گرد ملک و قوم اور انسانیت کے دشمن ہیں۔

Tags

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button
Close