ون ڈے سیریز میں پاکستان نے جنوبی افریقا کو وائٹ واش کردیا
پاکستانی اوپنر عبداللّٰہ شفیق کے نام ون ڈے کرکٹ کا بدترین ریکارڈ بن گیا
جوہانسبرگ: پاکستان نے سیریز کے تیسرے اور آخری ون ڈے انٹرنیشنل میچ میں جنوبی افریقا کو 309 رنز کا ہدف دے دیا تھا
تین ون ڈے میچز کی سیریز کے آخری میچ میں پاکستان نے جنوبی افریقا کو 35 رنز سے شکست دے دی۔
پاکستان نے پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے پروٹیز کو جیت کیلیے 309 رنز کا ہدف دیا۔
پاکستان نے بیٹنگ کا آغاز کیا تو عبداللہ شفیق بغیر کوئی رن بنائے 1 کے مجموعی اسکور پر پویلین لوٹ گئے، پھر صائم ایوب اور بابر اعظم نے ذمہ دارانہ بیٹنگ کرتے ہوئے اسکور کو بڑھایا۔
صائم ایوب نے 16 اوور میں 54 گیندوں پر 1 چھکے اور 7 چوکوں کی مدد سے نصف سنچری اسکور کی۔ اس کے بعد بابر اعظم نے 71 گیندوں پر 7 چوکوں کی مدد سے 52 رنز بنائے اور پھر مپ ہاکا کا شکار بن کر پویلین لوٹ گئے۔
اس کے بعد صائم ایوب 91 گیندوں پر 101 رنز کی اننگز کھیل کر پویلین لوٹے، انہوں نے دو چھکوں اور 13 چوکوں کی مدد سے سنچری مکمل کی۔ یہ جنوبی افریقا کے خلاف دوسری جبکہ اُن کے کیریئر کی تیسری سنچری ہے۔
اس کے بعد 209 کے مجموعی اسکور پر کامران غلام، پھر 223 رنز پر محمد رضوان 53 رنز بنا کر پویلین لوٹے۔ سلمان علی آغا نے 33 گیندوں پر 48 رنز کی شاندار بیٹنگ کی۔
قومی ٹیم کی جانب سے صائم ایوب 101، محمد رضوان 53 اور بابر اعظم 52 رنز بنا کر نمایاں بلے باز رہے۔
جنوبی افریقا کے ربادا نے 3، جینسین اور فوچیون نے 2،2 وکٹیں حاصل کیں۔
پاکستانی اوپنر عبداللّٰہ شفیق کے نام ون ڈے کرکٹ کا بدترین ریکارڈ بن گیا