Featuredپنجاب

عمران خان ماضی میں فوجی عدالتوں میں سویلنز ٹرائل کی حمایت کرتے رہے ہیں

عمران خان اور دیگر رہنما بشمول مراد سعید ماضی میں فوجی عدالتوں میں سیاسی رہنماؤں، میڈیا والوں اور دیگر سویلنز کے ٹرائل کی حمایت کی ہے۔ آج پی ٹی آئی کے پاس ٹرائل پر اعتراض کرنے کا کوئی اخلاقی جواز نہیں ہے۔

عمران خان اور ان کے ٹرولز نے جب سیکیورٹی اداروں کیخلاف میر جعفر اور میر صادق کا خطرناک بیانیہ بنایا۔ نوجوانوں کو گمراہ کیا۔ اس کا منطقی نتیجہ انتہائی نفرت، اور پھر سانحہ 9 مئی کی صورت میں نکلا۔

جب 9 مئی کے حملہ آوروں کو فوجی عدالتوں میں ٹرائل کے لیے نامزد کیا گیا تو پی ٹی آئی نے اپنے کارکنوں کو تنہا چھوڑ دیا اور منصفانہ ٹرائل اور شفافیت کے مفاد میں ٹرائل میں شرکت کے آپشن کا استعمال نہیں کیا۔

اب عام کارکن کے سزا پانے کے بعد پی ٹی آئی کی قیادت اپنی سیاست کرنے منظر عام پر آ گئی ہے۔ اگر آپ اتنے ہی فکر مند تھے تو آپ اپنے وورکرز سے لاتعلقی نہ کرتے۔ آپ کو ان کی فکر ہونی چاہیے تھی، آپ کو مقدمے کی سماعت کے دوران ان کی مدد کرنی چاہیے تھی۔

دفاعی ماہرین کے مطابق تحریک انصاف کی قیادت کو اپنے کارکنوں کو "سول کپڑوں میں فوج اور انٹیلی جنس اہلکار” نہیں کہنا چاہیے تھا۔ اب جب کہ فوجی عدالتوں نے اپنی ہی تنصیبات پر حملہ کرنے والے اپنے ہی "سپاہیوں” کو سزا دی ہے تو آپ کو کیا مسئلہ ہے؟ آج آپ کو نہ تو ملٹری کورٹس کے دائرہ اختیار پر اور نہ ہی مقدمات کی قانونی حیثیت پر تبصرہ کرنے کا حق ہے۔

Tags

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button
Close