وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز کا کہنا ہے کہ گالی دینا اور گریبان پکڑنا ہماری اقدار نہیں۔ کوئی ماں ملک کو جلانے اور توڑنے کی بات کبھی نہیں کرسکتی۔
اسلام آباد میں طلبا کے درمیان اسکالر شپس تقسیم کی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے مریم نواز نے کہا کہ پیٹرول بم اور جلاؤ گھیراؤ کی سیاست کرنے والوں کے اپنے بچے بیرون ملک بیٹھے ہیں۔ جبکہ غریبوں کے بچے جیلوں میں پڑے ہوئے ہیں ۔
وزیراعلیٰ پنجاب نے کہا کہ مجھے سیاسی مخالفت کی بنیاد پر کردار کشی کی مہم کا سامنا کرنا پڑا، میں نے عدالتوں میں دھکے کھائے اور جیل بھی کاٹی، مخالفین کا شکریہ ادا کرنا چاہیے جنہوں نے مجھے اتنا مضبوط بنا دیا۔
مریم نواز نے کہا کہ بہت سے لوگوں کو بچوں کو اسکالرشپس ملنے پر تکلیف ہوتی ہیں ، مخالفین کو ہمارے خلاف باتیں چاہیے ہوتی ہیں، اسکالرشپس کی رقم پہلے طلبا کو کیوں نہیں دی گئی؟ اسکالرشپس کا پیسہ پہلے بھی حکومتوں کے پاس موجود تھا۔