دنیا

ایران کی پہلی خاتون پائلٹ شہرزاد شمس نے نئی تاریخ رقم کردی

ایران کی پہلی خاتون کمرشل پائلٹ شہرزاد شمس نے نئی تاریخ رقم کردی، خاتون پائلٹ اور خواتین عملے پر مشتمل آسمان ایئرلائنز کی پرواز 110 خواتین مسافروں کو لے کر مشہد شہر لینڈ کرگئی۔

ایرانی میڈیا کے مطابق آل ویمن فلائٹ ایران لیڈی (ایران بانو) کی کیپٹن شہرزاد شمس کو ایران کی پہلی خاتون کمرشل پائلٹ ہونے کا اعزاز حاصل ہے۔

غیر ملکی میڈیا کے مطابق یہ کارنامہ اس وقت سرانجام دیا گیا جب ایران میں حضرت فاطمۃ الزہرا ؓ کے یوم پیدائش کی مناسبت سے خواتین کا دن منایا جارہا ہے۔

Tags

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button
Close