ہائیکورٹ میں نئے ججز کی تعیناتی قانونی تجربے، صلاحیت اور اہلیت کی بنیاد پرہوگی۔ کمیشن کی کارروائی ان کیمرا ہوا کرے گی۔ جوڈیشل کمیشن کے نئے رولز منظوری کے بعد پبلک کردیئے گئے۔
رولز کے حتمی ڈرافٹ کے مطابق ہائیکورٹ کے چیف جسٹس کا انتخاب تین سینئر ججز میں سے ہوگا۔ سینئرترین جج کو چیف جسٹس نہ بنانے پر وجوہات دینا ہوں گی۔
ہائیکورٹس میں ایڈیشنل ججزکی تعیناتی کیلئے تمام کمیشن ممبران امیدوار نامزد کرسکیں گے لیکن بطور جج تعیناتی تعلیمی قابلیت، بطور وکیل تجربے، صلاحیت، بول چال پرعبور دیکھ کرہی کی جائے گی جبکہ جج کیلئے آزاد خیال ہونا بھی ضروری ہوگا۔
ججزتعیناتی میں وکلا کے ساتھ جوڈیشل افسران کو بھی نمائندگی دی جائے گی۔ رولز کےساتھ نئے جج کیلئے پرفارما بھی منسلک کیا گیا ہے۔ نئے رولز کے تحت صرف کمیشن کے فیصلے پبلک کیے جائیں گے۔ اجلاس کی گفتگو ممبران کسی پر ظاہر نہیں کرسکیں گے۔