رہنما تحریک انصاف اسد قیصر کا کہنا ہے کہ ریاست اپنی اتھارٹی کا غلط استعمال کررہی ہے، اپنے موقف سے کسی طورپر پیچھے نہیں ہٹیں گے۔
پشاور میں میڈیا سے گفتگو میں اسدقیصر نے کہا کہ ملٹری کورٹس پریورپی یونین، برطانیہ نے تشویش کا اظہارکیا، سویلین کے ملٹری کورٹس پر ٹرائل پر ہمیں بھی تشویش ہے، ریاست اپنی اتھارٹی کاغلط استعمال کررہی ہے۔
سابق اسپیکر نے کہا کہ ہم چاہتے ہیں ملک میں آزاد عدلیہ، سویلین بالادستی ہو، ہمارااب بھی وہی موقف ہے یہ فارم47 کی حکومت ہے، ہم نے راستہ دیا ہے اب دیکھتے ہیں حکومت کیا کرتی ہے۔ معاشی،امن وامان کی صورتحال میں ملک کوبحران سے نکالنا چاہتے ہیں۔پی ٹی آئی کےایک رکن نے گملابھی توڑا ہو۔