کھیل و ثقافت

انگلش کرکٹر کا دنیائے کرکٹر کی مہنگی ترین لیگ آئی پی ایل کو چھوڑنے کا اعلان

انگلش کرکٹر ڈیوڈ ولی نے آئی پی ایل کو ٹھکرا کر اپنا نام پی ایس ایل ڈرافٹ میں شامل کروالیا

انگلش کرکٹر ڈیوڈ ولی نے انڈین پریمیر لیگ (آئی پی ایل) کو چھوڑ کر پاکستان سپر لیگ کیلئے پلئیر ڈرافٹ میں خود کو رجسٹرڈ کروانے کا اعلان کردیا۔

انڈین پریمیر لیگ (آئی پی ایل) میں ڈیوڈ ولی کو لکھنؤ سپر جائنٹس نے اسکواڈ کا حصہ بنایا تھا تاہم انہوں نے ٹورنامنٹ سے دستبرداری اختیار کرلی۔

پی ایس ایل کے 9ویں ایڈیشن میں ڈیوڈ ولی نے ملتان سلطانز کی نمائندگی کی تھی انہیں فرنچائز نے باضابطہ طور پر سائن کیا تھا۔

ڈیوڈ ولی نے پی ایس ایل 9 کے دوران اپنے 11 میچز میں 20.40 کی اوسط اور 7.46 کے اکانومی ریٹ سے 15 وکٹیں حاصل کیں تھی اور سیزن کے چوتھے سب سے زیادہ وکٹیں لینے والر بولر بنے تھے۔

Tags

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button
Close