Featuredاسلام آباد

بانی پی ٹی آئی نے حکومت سے مذاکرات کا خیر مقدم کیا ، بیرسٹر گوہر

پاکستان تحریک انصاف ( پی ٹی آئی ) کے چیئرمین بیرسٹر گوہر نے کہا ہے کہ بانی پی ٹی آئی نے حکومت سے مذاکرات کا خیر مقدم کیا ہے۔

منگل کے روز اڈیالہ جیل راولپنڈی میں بانی پی ٹی آئی سے ملاقات کے بعد میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے بیرسٹر گوہر کا کہنا تھا کہ بانی پی ٹی آئی نے مذاکرات کا خیرمقدم کیا ہے اور ٹائم فریم ہونے پر زور دیا ہے۔

بیرسٹر گوہر کا کہنا تھا کہ ٹائم فریم کے اندر مذاکرات میں پیشرفت ہونی چاہیے۔

پی ٹی آئی چیئرمین کا کہنا تھا کہ 2 جنوری کی میٹنگ میں تحریری طور پر مطالبات پیش کریں گے جبکہ ہماری کوشش ہے مذاکراتی کمیٹی کی بانی پی ٹی آئی سے ملاقات ہو جائے۔

ان کا کہنا تھا کہ امید ہے بات چیت نتیجہ خیز ہوگی۔

انہوں نے بتایا کہ ملاقات کے دوران سول نافرمانی کی تحریک پر بانی پی ٹی آئی سے کوئی بات نہیں ہوئی۔

Tags

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button
Close