Featuredخیبر پختونخواہ

بانی پی ٹی آئی کی نااہلی کے خلاف احتجاج کا کیس میں علی امین گنڈا پور اشتہاری قرار

انسداد دہشتگری عدالت اسلام آباد نے بانی پی ٹی آئی کی نااہلی کے خلاف احتجاج کے کیس میں وزیراعلٰی خیبرپختونخوا علی امین گنڈا پور کو اشتہاری قرار دے دیا۔

کیس کی سماعت انسداد دہشتگری عدالت کے جج طاہر عباس سپرا نے کی۔ پی ٹی آئی رہنما فیصل جاوید اور واثق قیوم عدالت پیش ہوئے۔عدالت نے علی امین گنڈاپور اور عمر تنویر بٹ کو اشتہاری قرار دے دیا جبکہ اشتہاری ملزمان کے خلاف کیس کی کارروائی دیگر ملزمان سے الگ کر دی گئی ہے۔

سابق وفاقی وزیرعامر محمود کیانی کے خلاف اشتہاری قرار دینے کا عمل بھی شروع کردیا گیا ہے۔سابق سینیٹر فیصل جاوید کی طرف سے دہشت گردی کی دفعات ختم کرنے کے لیےدرخواست دائر کی گئی جبکہ غیرحاضر ملزمان کے وارنٹ گرفتاری بھی جاری کردیئے گئے۔

عدالت نے کیس کی سماعت پندرہ جنوری تک ملتوی کرتے ہوئے درخواستوں پر دلائل طلب کر لیے ہیں۔ ملزمان کیخلاف تھانہ آئی نائن میں دوہزاربائیس میں مقدمہ درج کیا گیا تھا۔

Tags

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button
Close