Featuredاسلام آباد

پاکستان کی معیشت دوبارہ اپنے پاؤں پر کھڑی ہوچکی، وزیراعظم

وزیراعظم شہباز شریف کا کہنا ہے کہ پاکستان کی معیشت دوبارہ اپنے پاؤں پرکھڑی ہوچکی، معاشی استحکام کواب اکنامک گروتھ میں بدلناہے، معاشی استحکام کو اکنامک گروتھ میں بدلنا اصل ہدف ہے۔

کراچی میں پاکستان اسٹاک ایکس چینج میں تقریب سے خطاب میں وزیراعظم نے کہا کہ پہلی باراسٹاک مارکیٹ کا دورہ کرنے پرخوشی ہوئی، اسٹاک مارکیٹ کی کامیابی پر مبارکباد دینے آیاہوں۔ کامیابیاں ٹیم ورک کانتیجہ ہیں۔

وزیراعظم نے کہا کہ ماضی میں بھی بڑے خوش نماپروگرام دیکھے اور سنے گئے، ہرچیزاچھا ہے کہنے والے احمقوں کی جنت میں رہتے ہیں، اڑان پروگرام سےمعاشی ترقی اورخوشحالی آئےگی۔

ان کا کہنا تھا کہ معاشی نمو کیلئے بہترین ٹیم ورک اورسخت محنت کی ضرورت ہے، کراچی ہماراتجارتی، فنانشل، ایکسپورٹس کا مرکزہے، اب کراچی میں دوبارہ روشنیاں آچکی ہیں، ایک زمانےمیں کراچی کی روشنیاں ختم ہوگئی تھیں، پاکستان کوترقی وخوشحالی کے سفر پر لانا ہوگا۔

شہبازشریف نے کہا کہ ہمارے پاس ٹریلین ڈالرز کے قدرتی وسائل موجودہیں، دلخراش ماضی میں نہیں جاناچاہتا، ہمیں سیکھنے اور سمجھنےکی ضرورت ہے، پاکستان میں ٹیلنٹ،قدرتی وسائل،محنت کوجوڑنا ہوگا، سرمایہ کارپاکستان کی ترقی میں کلیدی کردارادا کررہے ہیں۔

وزیراعظم نے کہا کہ کس طرح ہوسکتاہے ایک ہاتھ میں کشکول، دوسرے میں ایٹمی طاقت ہو؟ آئی ایم ایف سےوعدوں کی پاسداری ہماری ذمہ داری ہے مگر وقت آنے پر آئی ایم ایف کو خیربادکہہ دیں گے، اقوام عالم میں پاکستان کی عزت کودوبارہ بحال کرناہے۔

انہوں نے مزید کہا کہ ہمارے پاس بے پناہ خزانے اور انسانی دماغ ہیں، جنگ عظیم دوم میں جرمنی اورجاپان صفحہ ہستی سےمٹ گئےتھے، جرمنی اور جاپان نے تباہی کےبعد بھرپور ترقی کی، پاکستان قیامت تک زندہ رہےگا، اسے مضبوط کرنا ہے۔

تقریب سے خطاب میں وزیرخزانہ محمداورنگزیب نے کہا کہ اسٹاک مارکیٹ کی ترقی ملکی معیشت پرسرمایہ کاروں کےاعتماد کامظہرہے، آئی ایم ایف معاہدے سے معیشت استحکام کی راہ پرگامزن ہوئی، اسٹاک مارکیٹ نےترقی کےسنگ میل عبورکیےہیں۔

محمداورنگزیب نے کہا کہ ہم نےبنیادی ڈھانچےمیں اصلاحات کومتعارف کراناہے، خسارے کا شکار سرکاری اداروں میں اصلاحات پرکام شروع کردیا، سہ ماہی بنیادوں پرمعاشی کارکردگی کاجائزہ لے رہے ہیں، ایف بی آرڈیجیٹائزیشن کاآغازکررہے ہیں، معیشت کاپہیہ چلانے کیلئے شعبہ توانائی میں اصلاحات ناگزیرہیں، ملک کوآگے لے کرجانے کیلئے اسٹاک مارکیٹ کواہم کرداراداکرناہوگا۔

Tags

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button
Close