پنجاب

ملک میں جلاؤ گھیراؤ اور انتشار پھیلانے کا کہنے والا آپ کا ہمدرد نہیں ہوسکتا

جنہوں نے بہکاوے میں آکر قدم اٹھایا وہ جیلوں میں پڑے سڑ رہے ہیں،مریم نواز

سرگودھا: وزیراعلی پنجاب مریم نواز نے کہا ہے کہ جلاؤ گھیراؤ کا کہنے والا نوجوانوں کا ہمدرد نہیں ہوسکتا، جنہوں نے بہکاوے میں آکر قدم اٹھایا وہ جیلوں میں پڑے سڑ رہے ہیں۔

اپنے خطاب میں انہوں نے کہا کہ ملک میں جلاؤ گھیراؤ اور انتشار پھیلانے کا کہنے والا آپ کا ہمدرد نہیں ہوسکتا، اپنے بچے باہر چھوڑ کر دوسروں کے بچوں کو جلاؤ گھیراؤ کا کہنا کہاں کی تہذیب ہے؟ جنہوں نے بہکاوے میں آکر قدم اٹھایا وہ جیلوں میں پڑے سڑ رہے ہیں، حسان نیازی نے فوج کی وردی کو ڈنڈے پر ٹانگ کر تماشا کیا آج سزا کے بعد اس کا مستقبل تباہ ہوگیا اس کے والدین پر کیا گزر رہی ہوگی۔

مریم نواز نے کہا کہ وردی کی عزت کرنا ہمارا فرض ہے، وردی والے سرحدوں کی حفاظت کرتے ہیں، عمران خان آج مکافات عمل بھگت رہے ہیں، قانون کے دائرے میں رہتے ہوئے احتجاج اور سیاسی مخالفت ممکن ہے مگر اختلاف کی وجہ سے انتشار پھیلانا مناسب نہیں، میں نے، والد نے اور خاندان والوں نے جیلیں کاٹیں مگر کبھی جلاؤ گھیراؤ کا پیغام نہیں دیا کبھی ملک کے خلاف قدم نہیں اٹھایا

ان کا مزید کہنا تھاکہ جب عمران خان کی اپنی حکومت نہیں رہی تو وہ کہتے تھے کہ ملک کب دیوالیہ ہوگا سری لنکا جیسے حالات پیدا ہوں گے مگر ملک دیوالیہ نہیں ہوگا اور ملکی معیشت بہتری کی جانب گامزن ہے۔

Tags

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button
Close