اسلام آباد
آرمی چیف جنرل راحیل شریف نے 13دہشتگردوں کی سزائے موت کی توثیق کر دی
راولپنڈی : آرمی چیف جنرل راحیل شریف نے 13دہشتگردوں کی سزائے موت کی توثیق کر دی ہے ۔
پاک فوج کے ادارہ تعلقات عامہ( آئی ایس پی آر )نے کہاہے کہ 13دہشتگردوں کیخلاف مختلف فوجی عدالتوں میں مقدمات چلائے گئے تھے اور ان پر الزامات ثابت ہونے پر سزائے موت سنائی گئی ہے اور آرمی چیف نے 13دہشتگردوں کو سزائے موت دینے کی باضابطہ توثیق کر دی ہے ۔
سزائے مو ت سنائے جانے والے دہشتگردوں میں اصغرخان، احمد علی اور ہارون رشید ،مشتاق احمد،محمدنواز،تاج گل، بخت امیر، عزیزخان، فضل غفار،اصغرخان ولداحمدجان شامل ہیں ۔آئی ایس پی آر کا کہناتھا کہ دہشتگردوں میں سیدوشریف ایئرپورٹ،نانگا پربت بیس کیمپ میں غیر ملکیوں کو قتل کرنے ،سکولز،مسلح افواج ،شہریوں کونشانہ بنانیوالے دہشتگرد شامل ہیں ۔