خیبر پختونخواہ
حادثات کے وقت ہسپتالوں میں وی آئی پی موومنٹ پر پابندی کیلئے پشاور ہائیکورٹ میں درخواست دائر
پشاور: پاکستان میڈ یکل ایسوسی ایشن نے حادثات کے موقع پر ہسپتالوں میں وی آئی پی موومنٹ کےخلاف پشاور ہائیکورٹ میں درخواست دائر کر دی ۔
تفصیلات کے مطابق درخواست میں استدعا کی گئی ہے کہ حادثات کے وقت ہسپتالوں میں وی آئی پیزکے آنے سے طبی اورامدادی کام متاثرہوتاہے لہذا حادثات کے وقت ہسپتالوں میں وی آئی پی موومنٹ پر پابندی عائد کی جائے۔ درخواست میں مزید کہا گیا ہے کہ وی آئی پی موومنٹ کے باعث انسانی جانوں کاضیاع ہوسکتاہے اس لئے ایسے حالات میں وی آئی پی موومنٹ بند کی جائے۔