انٹرٹینمنٹ

ائکہ اروڑا نے ارباز خان سے طلاق کی افواہوں پر چپ سادھ لی

بالی ووڈ میں اپنے آئٹم نمبرز کی وجہ سے مشہور ملائیکہ اروڑا خان نے سلمان خان کے بھائی ارباز خان سے طلاق کی خبروں پر بات کرنے کے بجائے خاموشی اختیار کرلی ہے۔

رواں برس اب تک بالی ووڈ کے کئی پریمی جوڑے ٹوٹے اور کئی برسوں پرانی شادیاں ختم ہوئی ہیں، ان میں سے ایک ارباز خان اور ملائکہ اروڑا خان کی جوڑی بھی ہے۔ رواں برس کے آغاز سے ہی اس جوڑے میں پہلے علیحدگی اور پھر طلاق کی خبریں گرم ہیں۔ ارباز خان ان خبروں کی تردید کرتے پھر رہے ہیں جب کہ ملائیکہ اروڑا خان نے چپ سادھ لی ہے۔

چھیاں چھیاں گرل نئی دلی میں فیشن ویک پر اپنی قریبی دوست اور فیشن ڈیزائنر کے ملبوسات کی نمائش کے لیے ریمپ پر آئیں اور میڈیا سے بات بھی کی لیکن انہوں نے صحافیوں اور میڈیا کے نمائندوں کو پہلے ہی کہہ دیا کہ وہ کئی برسوں بعد نئی دلی آئی ہیں اور اس کی وجہ صرف اور صرف ان کی دوست ہے، اس لیے کوئی بھی ان سے ذاتی سوالات نہ پوچھے

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button
Close