سندھ

کل پارٹی نام اور جلسے کی تاریخ کا اعلان کریں گے، کسی کے مرنے سے الطاف حسین کو کوئی تکلیف نہیں : مصطفیٰ کمال

کراچی(مانیٹرنگ ڈیسک) بے نام پارٹی کے رہنما مصطفیٰ کمال نے کہا ہے کہ وہ کل اپنی نئی پارٹی کے نام کا اعلان کریں گے اور اس موقع پر باغ جناح میں جلسے کی تاریخ کا اعلان کیا جائے گا تاہم پاکستان کا جھنڈا ہی انکی پارٹی کا نصب العین ہو گا۔

کراچی میں انیس قائم خانی کے ہمراہ میڈیا سے بات کرتے ہوئے انکا کہنا تھاکہ ملک اور بیرون ملک لوگ ہم سے دفاتر کھولنے کیلے رابطے کر رہے ہیں تاہم فوری شہرت کیلئے ہر کسی کو دفتر کھولنے کی اجازت نہیں د ے رہے۔ ایک سوال پر مصطفیٰ کمال کا  کہنا تھا کہ کسی کے مرنے یا غائب ہونے سے ایم کیو ایم کے قائد کو کوئی تکلیف نہیں ،ہم پاکستان اور پاکستانیوں کو جوڑنے آئے ہیں نہ کہ توڑنے کیوں کہ نفرتیں پیدا ہونے سے کارکن ہی مارا جاتا ہے لیڈر نہیں،ہم کوئی ایسا کام نہیں کرنا چاہتے جس سے نفرت پھیلے۔انہوں نے کہا کہ  ہم اپنے پلانز پر گامزن ہیں اور عنقریب حیدر آباد کا رخ کیا جائے گا۔مصطفیٰ کمال نے برسلز دھماکوں کی بھی مذمت کی۔

Tags

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button
Close