دنیا

بیلجیم میں دہشت گردوں کی کارروائی افسوسناک ہے ،امریکا ہر ممکن تعاون کے لیے تیار ہے :بارک اوباما

ہوانا : امریکی صدر بارک اوباما نے بیلجیم پر ہو نے والے دہشت گردی کے حملوں کی سخت الفاظ میں مذمت کرتے ہوئے کہا ہے کہ امریکہ دکھ کی اس گھڑی میںجاں بحق افراد کے لواحقین اور زخمی افراد کے ساتھ کھڑا ہے ۔عالمی امن تباہ کرنے والوں کو شکست دیں گے ۔
کیوبا میں اپنے خطاب کے دوران بارک اوباما نے کہا کہ امریکا بیلجیم کی عوام کے ساتھ ہے او ر ہر ممکن تعاون کی یقین دہانی کراتا ہے ۔انہوں نے کہا کہ برسلز حملوں کے ذمے داروں کو قانون کے کٹہرے میں لانے کے لیے جو ہو سکا کریں گے ،اپنے دوست اور اتحادی بیلجیم کی مدد کے لیے ہر ممکن تعاون کے لیے تیار ہیں ۔ ان کا کہنا تھا کہ سرد جنگ کی باقیات دفن کرنے کے لیے کیو با آیا ہوں ۔

Tags

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button
Close