انٹرٹینمنٹ
پاکستانی موسیقی صوفیانہ کلام سے کامیاب ہوئی ، عارف لوہار
فوک گلوکار عارف لوہار نے کہا ہے کہ دنیا میں پاکستانی موسیقی کی کامیابی کا راز صوفیانہ کلام میں ہے ، فوک میوزک سے لے کر قوالی جیسے فن نے دنیا بھر میں پاکستان کی موسیقی کو متعارف کرایا ،میرے والد عالم لوہار ،استاد نصرت فتح علی خان ،ریشماں ،غلام علی ،شوکت علی اورعابدہ پروین سمیت دیگر فنکاروں نے اپنی خوبصورت گائیکی سے دنیا میں پاکستانی میوزک کو تسلیم کرایا ۔
خصوصی گفتگو کرتے ہوئے عارف لوہار نے کہا کہ میں نے دنیا بھر میں پرفارم کیا ہے اور میں نے ان ممالک کے مقامی رہائشیوں کو بھی پاکستانی میوزک پر دھمال ڈالتے دیکھا ہے۔کیونکہ صوفیانہ کلام کا اپنا ہی ایک اثر ہے ۔ انھوں نے ایک سوال کے جواب میں کہا کہ فن سیکھنے کی کوئی حد نہیں ہوتی اس کو سیکھنے کا عمل مرتے دم تک جاری رہتا ہے