بلوچستان

ہمارا موقف رہا ہے کہ بلوچستان میں ’را ‘ملوث رہی ہے :سرفراز بگٹی

کوئٹہ : وزیر داخلہ بلوچستان سرفراز بگٹی نے کہاہے کہ ہمارا موقف رہاہے کہ بلوچستان میں ’را‘ملوث ہے۔
تفصیلات کے مطابق سرفراز بگٹی کا کہناتھا کہ بھارتی خفیہ ایجنسی را پاکستان کو غیر مستحکم کرنا چاہتی ہے اور گرفتار ہونے والا بھارتی ایجنٹ حاضر سروس تھا ۔انہوں نے کہا کہ بھارتی ایجنٹ کل بھوشن یادیو پاکستان کو غیر مستحکم کرنے کیلئے بلوچستان میں سرگرم تھا جسے خفیہ ایجنسی نے کامیاب کارروائی کے دوران گرفتار کر کے اسلام آباد منتقل کر دیا ہے جہاں اس سے تفتیش شروع کر دی گئی ہے ۔ان کا کہناتھا کہ”را“ کاایجنٹ علیحدگی پسند مذہبی تنظیموں سے رابطے میں تھا۔

Tags

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button
Close