انٹرٹینمنٹ
سنجے دت کا جیل سے رہائی کے بعد آٹو رکشا میں ممبئی کا مٹر گشت
بالی ووڈ اسٹار سنجے دت جیل سے رہائی کے بعد آزادی کا پوری طرح لطف اٹھا رہے ہیں یہی وجہ ہے کہ گزشتہ روز انہوں نے آٹو رکشہ میں ممبئی کی خوب سیر کی۔
میڈیا رپورٹس کے مطابق سنجے دت نے گزشتہ رات اپنے وکیل کی سالگرہ کی تقریب میں اپنہ اہلیہ منایتادت کے ہمراہ شرکت کی جہاں سے واپسی پر سنجے دت نے آٹو رکشا کے ذریعے گھر واپسی کی راہ لی یہی نہیں اس دوران سنجو بابا آٹو کی سواری سے لطف اندوز ہوتے رہے جب کہ رکشا ڈرائیور بھی اداکار سنجے دت کا ڈرائیور بننے پر خوشی سے نہال تھا۔
واضح رہے کہ اداکار سنجے دت ساڑھے 3 سال قید کی سزا پوری ہونے کے بعد 25 فروری کو پونے کی یاردواڈا جیل سے رہا ہوئے تھے